سندھ حکومت کی ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری مہم پرعملدرآمد شروع
کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ نے کہا کہ تاجر تنظیمیں، فیڈریشنز، ایسوسی ایشن سے باہمی مشاورت کے بعد کاروباری اوقات محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ فیصلہ ملک کی بہتری کےلئے کیا گیا۔ تمام تاجر برادری نے فیصلے سے اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں مارکیٹس، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے تک بند کردیئے جائیں گے، کراچی سمیت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹس، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک بندکردیئے جائیں گے۔ شادی ہالز اور بینکوئٹس کو رات 8 بجے سے 12 بجےتک تقریبات کی اجازت ہوگی۔
تندور، دودھ دہی کی دکانیں، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں اور پیٹرول پمپس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30 بجےتک کھلارکھنےکی اجازت ہوگی، ہوم ڈلیوری اورٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب پنجاب میں مارکیٹس کے اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایران، امریکہ اور اسرائیل جنگ بندی کے بعد پنجاب میں کاروباری اوقات کار تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔