جے ڈی وینس پاکستان روانگی ایران مذاکرات

امریکی نائب صدر پاکستان کیلئے روانہ ، سمجھتے ہیں ایران کیساتھ مذاکرات مثبت ہوں گے: جے ڈی وینس

اگر ایرانی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں: امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد ٹاکس کیلئے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر طیارے میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے منتظر ہیں،صدر ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے حوالے سے کافی واضح ہدایات دی ہیں،سمجھتے ہیں ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہوں گے،اگر ایرانی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں۔

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر امریکا کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایران کی طرف سے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکرباقر قالیباف مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ غیرملکی وفود آج کسی بھی وقت اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد مذاکرات کے لئے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا۔ صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔وزیرداخلہ نے غیرملکی وفود کی سیکیورٹی کے لیے ہرممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔اسلام آباد میں  امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی غیر ملکی مہمانوں کے لیے  انتظامات کی ہدایت جاری کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد امریکہ ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی آنے والے وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

دفتر خارجہ

اسلام آباد ٹاکس کیلئے ویزا فری سفر کی اجازت سے متعلق ترجمان دفترخارجہ نے وضاحت جاری کر دی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان نے صرف اسلام آباد ٹاکس  میں شریک ممالک کیلئے یہ سہولت دی ہے ،ایران ،امریکا کے وفود، صحافیوں کیلئے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے ،یہ سہولت ان صحافیوں کیلئے بھی صرف مذاکرات کی مدت تک محدود ہوگی ،اس سہولت کا اطلاق تیسرے ممالک کے شہریوں پر نہیں ہوگا۔