پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں،انتونیوگوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کےلیے پرامید ہیں۔
انتونیو گوتریس کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان کی ثالثی میں ہونے والےامریکا اورایران کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ فریقین سفارتی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےخلوصِ نیت کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور دشمنی کے دوبارہ آغاز کو روکا جاسکے۔ فریقین نے معاملات افہام و تفہیم سے آگے بڑھائےتو ایک دیرپا اور جامع معاہدے کی جانب پیش رفت ممکن ہے۔