رجیم چینج ہمارے مقاصد میں شامل نہیں تھا لیکن وہ بھی ہوگئی،ایران کو عسکری میدان میں شکست ہوچکی ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا جنگ اور اب مذاکرات کا ایک ہی مقصد ہے،ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا،رجیم چینج ہمارے مقاصد میں شامل نہیں تھا لیکن وہ بھی ہوگئی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سےگفتگوکہا ایران کو عسکری میدان میں شکست ہوچکی ہے،اس لیے کسی بیک اپ پلان کی ضرورت نہیں ہے،ان کے پاس میزائل بہت کم رہ گئے ہیں،پیداواری صلاحیت بھی بہت محدود ہوگئی ہے،ہماری فوج نے جو کام کیا وہ بہت شاندار ہے
امریکی صدر نےکہا جےڈی وینس،اسٹیو وٹکوف،وہ آج مل رہے ہیں،جو ہوگا ہم دیکھ لیں گے،ان کیلئےمیری نیک تمنائیں ہیں،معاملہ بڑا ہے،میں دیکھوں گاکیا ہوتاہے،اوراب ہم خلیج کو کھول رہےہیں، وہ ساتھ دیں یا نہ دیں،خلیج کو کھول دیں گے،آبنائے ہرمز کو ہم استعمال بھی نہیں کرتے،دوسرے کرتے ہیں،چند ملک سامنے آئے ہیں جو مدد کرنا چاہتے ہیں۔
مزیدکہا ایران کی نیوی اورایئرفورس ختم ہوچکی،اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم بھی تباہ کردیا،انکا لیڈر بھی مارا گیا،سب کچھ ختم ہوگیا،دیکھتے ہیں کیاہوتاہے۔