وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت کریں گے
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے،وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
وزیر خزانہ آئی ایم ایف اورورلڈبینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،عالمی مالیاتی اداروں اورعالمی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملیں گے،فرینکلن ٹیمپلٹن، روتھس چائلڈ اینڈ کمپنی،سٹی بینک اورجے پی مورگن جیسے ادارے شامل ہیں،محمد اورنگزیب کی ٹیکنالوجی اور پالیسی کے شعبوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،وزیر خزانہ مختلف ممالک کے ہم منصب رہنماؤں اور اعلیٰ قیادت سے بھی ملیں گے،چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور برطانیہ کے رہنما شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی رہنماؤں،ترقیاتی شراکت داروں اور پالیسی سازوں سے ملاقاتیں کریں گے،محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملیں گے،آئی ایف سی کے ایم ڈی مختار دیوپ اورمیگا کے ایم ڈی سوتومو یاماموتو سےملاقات طے۔
وزیرخزانہ ورلڈبینک کی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) انا بیردے سےملاقات کریں گے،وزیرخزانہ اجلاسوں سےقبل بوسٹن کادورہ بھی کریں گے،محمد اورنگ زیب ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے،وزیرخزانہ ماہرین،پالیسی سازوں اورپاکستانی کمیونٹی سےملاقاتیں کریں گے، پاکستان کی معیشت، اصلاحاتی اقدامات اور ترقی کے امکانات پرگفتگو ہوگی،اجلاس 13 سے 18 اپریل 2026 تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوں گے۔