باقر قالیباف شہید بچوں کی تصاویر پاکستان پرواز

ایرانی اسپیکرنے پاکستان کی پرواز کے دوران جنگ میں شہید بچوں کی تصاویر شیئر کردیں

طیارے میں چند نشستیں ان بچیوں کیلئے مختص تھیں جو میناب میں امریکی بمباری میں شہید ہوئی تھیں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

پاکستان آنے والے ایرانی وفد کے ساتھ کچھ ایسے ہم سفر بھی تھے جوجنگ کی ہولناکیوں کی علامت ہیں، طیارے میں چند نشستیں ان بچیوں کیلئے مختص تھیں جو میناب میں امریکی بمباری میں شہید ہوئی تھیں۔ ایرانی وفد کے سربراہ باقر قالیباف نے دل چیر دینے والے منظر کی تصویر شیئر کردی۔


کچھ ایسا ہی منظر ایرانی وفد کے طیارے میں بھی تھا،وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر ایک تصویرشیئرکی،جس میں طیارے کی کچھ نشستیں بچیوں کیلئے مختص تھیں،لیکن بچیوں کی جگہ انکی تصاویر اور اسکول بیگزنشستوں پر موجودتھے۔

یہ وہ بچیاں ہیں جو 28 فروری کو ایران کے شہر میناب میں امریکی بمباری میں شہید ہوئی تھیں۔ قالیاف نے لکھاکہ یہ ہمارے ہم سفرہیں امید رکھنی چاہیےکہ امن کا سورج جلد طلوع ہوگا،لیکن سفاکیت کے کالے بادل چھٹنے دہائیاں بیت جائیں گی۔