پٹرولیم ڈیلرز مارجن اضافہ مطالبہ پاکستان

پٹرولیم ڈیلرز کا منافع کے مارجن میں اضافے کا مطالبہ

مارجن کو1.5فیصد سے بڑھاکر8فیصد کیا جائے،ایسوسی ایشن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے مارجن بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اختر نواز  نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کو1.5 فیصدسے بڑھاکر8 فیصد کیاجائے، انتظامیہ غیرقانونی ڈیلرز پر پابندی لگائے، مقامی ضلعی انتظامیہ چیکنگ کی آڑمیں پٹرولیم ڈیلر کو تنگ کرنا بند کردے۔

اخترنواز نے کہا کہ انتظامیہ ڈیلرز کے خلاف قوانین کاغلط استعمال اورہراساں کرنے کا سلسلہ بند کردے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی لائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکی امن مذاکرات کی وجہ سے ہم نے ہڑتال مؤخر کی، مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپیٹرول پمپس خود بخود بند ہوجائیں گے۔