وزیراعظم شہباز شریف ایرانی وفد ملاقات اسلام آباد مذاکرات

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شرکت کو سراہا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شرکت کو سراہا ہے اور کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا ۔

اسلام آباد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچنے والے ایرانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے  سے ملاقات کی ۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر غالیباف کی زیر قیادت وفد میں وزیر خارجہ ایران عباس عراقچی بھی موجود تھے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ  محسن  نقوی نے بھی ملاقات میں شرکت کی ۔