سعودی عرب اور دیگر ملکوں نے بھی امن عمل میں اپنا کردارادا کیا: چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پرلگی ہوئی ہیں، ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ امید ہے یہ جنگ بندی خطے میں تنازعات کے مستقل حل کی بنیاد بنے گی، مذاکرات پر آمادگی کیلئے امریکی اور ایرانی قیادت کے مشکور ہیں، چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں نے بھی امن عمل میں اپنا کردارادا کیا، اس جنگ سے ایران کے ساتھ پورا مشرق وسطیٰ متاثر ہورہا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، حتمی معاہدے تک پہنچنا فریقین کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں،ایران جنگ نے ثابت کیا اس مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔