ایرانی وزارت خارجہ مذاکرات ایک نشست معاہدہ توقع

ایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نے مذاکراتی  عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ  اسماعیل بقائی نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان میں کہاایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے،کسی کو بھی اتنی جلدی معاہدے کی توقع نہیں تھی،ایک اور نکتہ مسائل اور حالات کی پیچیدگی تھی،کچھ نئےموضوعات بھی ان مذاکرات میں شامل کیےگئے،ہم سفارتی محاذ پر اپنےحقوق اور مفادات کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے

مزید کہا ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان مذاکرات کی میزبانی کی،پاکستان نے مذاکراتی  عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت کردارادا کیا،کوئی بھی چیزملک اورتہذیب کےحوالے سےاپنی  ذمہ داری سے باز نہیں رکھ سکتی اور نہ رکھنی چاہیے،ایران قومی مفادات کے حصول،تحفظ کیلئے سفارتکاری سمیت تمام ذرائع استعمال کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

ایرانی حکام کےمطابق ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اورخطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔