خیرپور منکی پاکس بچی انتقال

خیرپور: منکی پاکس وائرس کی مبینہ طورپرشکار بچی انتقال کر گئی۔

میمونہ گمبٹ اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زندگی ہار گئی، ورثا

سندھ کے ضلع خیرپور میں منکی پاکس وائرس کی مبینہ طورپرشکار بچی انتقال کر گئی،جس کے بعد وائرس سے جاں بحق بچوں کی تعداد بارہ ہوگئی،جبکہ محکمہ صحت نے سات بچوں کی منکی پاکس سے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ورثا کےمطابق میمونہ پر منکی پاکس کی علامات ظاہرہونےپروہ اسےخیرپور کی سٹی چلڈرین اسپتال لائے تھے،جہاں پرڈاکٹروں نےاسے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا اور دو دن کےبعد گمبٹ اسپتال منتقل کردیا، یہاں بھی منکی وائرس کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل تھی،جہاں بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔

رابطہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ نےکہا کہ بچی کے خون کے نمونے لیبارٹی بجھوائے ہیں،تاہم ابھی منکی وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔