اٹلی اسرائیل دفاعی معاہدے معطل

اٹلی کی وزیراعظم نے اسرائیل سے دفاعی معاہدے معطل کردیے، غیرملکی میڈیا

حکومت نے ان معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم جارجیا میلونی

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل سے دفاعی معاہدے معطل کردیے۔

 وزیراعظم جارجیا میلونی نےکہا کہ حکومت نے ان معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی ساز و سامان کے تبادلے کا معادہ تھا۔

اٹلی کی وزیراعظم جارجیامیلونی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو کے بارے میں دیے گئے بیانات کو ناقابلِ قبول قرار دیکر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،کہاٹرمپ کے پوپ لیوچہاردہم کے بارے میں الفاظ مناسب نہیں۔