لیسکو میں صورتحال انتہائی خراب،شارٹ فال 1 ہزارمیگاواٹ سےزائد ہے
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہرآگیا ہےخصوصاً لاہورسمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیا۔
درآمدی آئل کی قلت کےباعث بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیا،تمام ڈسکوزمیں بجلی کی صورتحال ابترہو چکی،جبکہ اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے،جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
این ٹی ڈی سی حکام کےمطابق لیسکو میں صورتحال انتہائی خراب،شارٹ فال 1 ہزارمیگاواٹ سےزائد ہے، ،مغرب سےصبح 7 بجے تک صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔
ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق 2 کے بجائے 6، 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔