خواتین کیسز خواتین افسران

خواتین کے کیسز کیلئے صرف خواتین افسران مقرر کرنے کا فیصلہ

پردہ نشین خواتین کے کیسز میں مرداہلِ کمیشن پر پابندی عائد کردی گئی

خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کے کیسز کیلئے صرف خواتین افسران مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پردہ نشین خواتین کے بیانات کیلئے مرد اہلکاروں کی تعیناتی پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ابتدائی مرحلے میں نوٹیفکیشن کا اطلاق پشاور میں ہوگا بعد ازاں پورے صوبے تک توسیع کا فیصلہ ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈریکارڈز نے متعلقہ حکام کو احکامات پر فوری طورپر عملدرآمد کی ہدایت کردی، تحصیلدار سطح کی 2 خواتین افسران اہلِ کمیشن مقرر کردیے گئے۔