صدر زرداری دورہ چین

صدر آصف علی زرداری کا رواں ہفتے کے آخر میں دورہ چین متوقع

صدر مملکت 6،5دن کےدورہ میں چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

صدر آصف علی زرداری کا جلد ہی دورہ چین متوقع ہے۔ 5 یا 6 دن کے دورہ کے دوران صدر مملکت کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ وہ رواں ہفتے کے آخر میں 24 یا 25 اپریل کو چین روانہ ہو سکتے ہیں۔

صدر پاکستان کے دورہ چین کے شیڈول کو دفتر خارجہ حتمی شکل دے گا۔ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی  بات ہوگی۔