دونوں ممالک قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ موجودہ صورتحال میں مثبت پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدلعاطی سےٹیلی فونک ر ابطہ کیا،دونوں رہنماؤں نےخطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ موجودہ صورتحال میں مثبت پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔