متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر کی رقم کل ادا کرے گی، ذرائع
حکومت نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق متحدہ عرب امارات کومزید ایک ارب ڈالرکی رقم کل ادا کرےگی،پاکستان یو اے ای کو ڈھائی ارب ڈالرپہلے ہی واپس کر چکا ہے،پاکستان نےیو اے ای سے 2 ارب ڈالرڈیپازٹس 2018 میں لئے تھے، حکومت نے یو اے ای سے ایک ارب ڈالر 2023 میں بھی لئے تھے۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس بڑی ادائیگی کے باوجود ملکی ذخائر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،پاکستان کچھ روز قبل سعودی عرب سے تین راب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔