کنویں سے یومیہ 21 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونا شروع ہوگئی،ترجمان
اوجی ڈی سی ایل کو بغیر غیرملکی معاونت کے ڈیڈ کنویں کو پھر سے آپریشنل کرنے میں کامیابی مل گئی۔ برسوں سے بند کنویں سے گیس کی پیدواردوبارہ شروع ہوگئی۔ ضلع اٹک میں جند ون نامی کنویں سے یومیہ 21 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونا شروع ہوگئی۔
اوجی ڈی سی ایل نے اہم پیشرفت سے حکام اور شیئر ہولڈرز کو خط بھیج کرآگاہ کردیا۔ اوجی ڈی سی ایل نے اپنے بیان میں کہا ناصرف کنواں بحال کیا بلکہ گیس کی یومیہ پیداوار بھی بڑھالی ہے۔
بیان کے مطابق 2019 میں کنویں سے گیس کی یومیہ پیداوار صرف 7 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ تھی جو اب 21 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس تک پہنچ گئی ہے۔
اوجی ڈی سی ایل کے مطابق مکینیکل ناکامی کے باعث گیس کا کنواں ڈیڈ ہوگیا تھا، کنویں کو مکمل مقامی مہارت سے دوبارہ آپریشنل کیا گیا۔