وزارت بحری امور کی وزارت خارجہ سےفوری سفارتی رابطوں کی درخواست
صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے آئل ٹینکر پر حملہ کرکے جہاز کو یرغمال بنا لیا ہے، گیارہ رکنی پاکستانی عملے کی بحفاظت بازیابی کے لیے ریسکیو کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزارت بحری امور اور متعلقہ ادارے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزارت بحری امور نے وزارت خارجہ سےفوری سفارتی رابطوں کی درخواست کر دی۔ پاکستانی عملے کی رہائی کیلئےصومالیہ کی حکومت سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔