پی ایس ایل فائنل تماشائیوں کو اجازت

وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دیدی

فرنچائز مالکان کی درخواست پر فائنل میں تماشائیوں کو اجازت دی، چیئرمین پی سی بی

کفایت شعاری اقدامات کے باوجود کرکٹ کے شائقین کیلئےبڑی خوشخبری،وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دیدی۔

پی ایس ایل 11 کےفائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی،وزیراعظم شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہافرنچائز مالکان کی درخواست پر فائنل میں تماشائیوں کو اجازت دی، فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فاٸنل میچ 3 مٸی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔