شاہ چارلس امریکا دورہ 2026

برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ چار روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

صدر ٹرمپ اور امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس میں شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا

برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ چار روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے،صدر ٹرمپ اور امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس میں شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

شاہ چارلس نےواشنگٹن میں برطانوی سفارتخانےمیں منعقدہ گارڈن پارٹی میں شرکت کی جس میں شہر کی اہم سیاسی اورسماجی شخصیات شریک تھیں۔

آج امریکی صدر کے ہمراہ شاہ چارلس گارڈز آف آنرکا معائنہ کریں گے اور ان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

دورے کےدوران برطانوی بادشاہ امریکی کی ڈھائی سوسالہ سالگرہ کی تقریبات میں بھی شریک ہونگے, ریاست ورجینیا اور نیویارک کا بھی دورہ کریں گے۔