پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی 2026

ایران امریکہ مذاکرات پر منفی خبروں نے اسٹاک مارکیٹ کو ڈھیر کردیا

ہنڈریڈ انڈیکس 4044 پوائنٹس گر کر 161780 پوائنٹس پر آگیا

ایران امریکہ مذاکرات پر منفی خبروں نے اسٹاک مارکیٹ کو ڈھیر کردیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازہی 1400 پوائنٹس کی گراوٹ کےساتھ ہوا۔

دوران ٹریڈنگ 4000 سےزائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 4044 پوائنٹس گر کر 161780 پوائنٹس پر آگیا،مارکیٹ 165000, 164000 ، 163000 اور 162000  پوائنٹس کی چارحدیں گنوا بیٹھی ہے۔