خیبرپختونخوا آپریشن سیکیورٹی فورسز کامیابی

صدر مملکت اور وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ملکی سرحدوں کا دفاع اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے، صدرمملکت

صدرمملکت اور وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنانے اور 13 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

اپنے بیان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پذیرائی کی۔ کہا ملکی سرحدوں کا دفاع اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغان عبوری حکومت پر پھر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ افواج پاکستان کا ہر جوان وطن عزیز کی حفاظت کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔