پاک ایران فضائی سفر بحال

ایران پر امریکا اور اسرائیلی حملے کے 60دن بعد پاک ایران فضائی سفر بحال

جمعرات کو پہلی بار تہران سے کمرشل پرواز مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے 60 دن بعد پاک ایران فضائی سفر بحال ہوگیا۔

چھبیس فروری کے بعد پہلی ایرانی کی مہان ایئر کی پرواز مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، پرواز ڈبلیو51185 تہران سے مسافروں کو لے کر اسلام اباد پہنچی۔

تہران سے ایران کی ایئر لائن کی مسافر پرواز کی اسلام آباد آمد اور روانگی ہوئی ہے۔ جمعرات کو پہلی بار تہران سے کمرشل پرواز مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔ اس روٹ پرمہان ایئر کی اگلی پرواز7مئی کوشیڈول ہیں۔