شہباز شریف عراقی وزیراعظم مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف کی عراقی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعظم کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کا بھی اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نےعراق کے نومنتخب وزیراعظم علی الزیدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنےایکس پیغام میں کہاکہ وہ علی الزیدی کو عراق کاوزیراعظم مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتے ہیں اوراس اہم ذمہ داری سنبھالنے پراپنے بھائی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان نئی عراقی حکومت کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےکا خواہاں ہے،وزیراعظم کےمطابق دونوں ممالک خطےمیں امن،استحکام اورخوشحالی کےفروغ کیلئےمشترکہ کوششیں آگے بڑھائیں گے۔