سونے کی قیمت میں بڑی کمی پاکستان

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 5 سو روپے کی بڑی کمی

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 155 ڈالر کی بڑی کمی سے فی اونس سونا 4545 ڈالر پر آگیا

گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 15500 روپےسستا ہوکر476862 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 13289 روپے گرکر 408832 روپے ہوگئی۔

جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 972 روپےکم ہوکر 8232 روپے پر آ گئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 155 ڈالرکی بڑی کمی سے فی اونس سونا 4545 ڈالرپرآگیا۔