سعودی عرب ڈرون حملہ عراق ڈرون تباہ

سعودی عرب کا عراق سے داغے گئے 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی عرب مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،ترجمان

سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق سے مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 3 ڈرونز تباہ کردیے ہیں۔

وزارت دفاع کا اس کارروائی کے ردعمل میں کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے، سعودی عرب مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے یو اے ای کے جوہری پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یو اے ای پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔