اگر امریکہ نے ایران کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو اسے مزید شکستوں کا سامنا کرنا پڑے گا
ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
انہوں نےکہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو اسے مزید شکستوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جنگ جاری رکھنے سے امریکا اور دنیا کو مزید مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
بریگیڈیئر رضا طلائی نے کہا کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ ایران کی پیشکش اور تجویز کو قبول کریں۔