زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔