پاکستان موسم گرم اور خشک

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا کے اضلاع کوہستان، سوات، مالم جبہ، کالام میں چند مقامات پر بارش متوقع

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ  خیبرپختونخوا کے اضلاع کوہستان،سوات،مالم جبہ،کالام میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ۔ مری ، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ بالائی سندھ  اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے ۔