امریکی فضائی حملے ایران سینٹ کام

امریکی فوج کے جنوبی ایران میں فضائی حملے،ڈرون لانچنگ تنصیبات اورایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا،امریکی سینٹ کام

امریکی فوج جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی افواج کا دفاع کرے گی، سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ  جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے گئے ہیں جس میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا  گیا۔

سینٹ کام نےبتایا ہےکہ امریکی سینٹرل کمان نےجنوبی ایران میں فضائی حملےکیے،امریکی فورسز نے ایران کے ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا،بارودی سرنگین بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہےکہ امریکی فوج جاری جنگ بندی کےدوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئےامریکی افواج کا دفاع کرےگی،بندرعباس میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

ایران پرتازہ حملوں کےبعدامریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےردعمل دیتے ہوئےکہاآبنائےکھلی رہنی چاہیے اور وہ  کسی نہ کسی طریقے سے توکھلی رہےگی،ایران کے ساتھ معاہدےکی شقوں پرمذاکرات میں کچھ دن لگ سکتے ہیں،ابتدائی دستاویزمیں مخصوص شقوں کےبارےمیں کافی بات چیت ہو رہی ہے،ایران کےساتھ آج قطر میں کچھ مذاکرات ہو رہے تھے،یوکرین کے ساتھ اس وقت کوئی فعال یا طے شدہ مذاکرات جاری نہیں۔