اسرائیل جنوبی لبنان داخلہ

26سال بعد پھر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے اندر داخل،تاریخی قلعے پر قبضے کا دعوی

اسرائیل نے  جنوبی لبنان کے 20 فیصد علاقے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے،عرب میڈیا

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں واقع اہم اور تاریخی بیفورٹ قلعے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے،بیفورٹ کا تاریخی قلعہ نبطیہ کے علاقے میں واقع ہے۔

عرب میڈیا کےمطابق 26 سال بعد اسرائیلی فوج پھر جنوبی لبنان کے اندرداخل ہوگئے،اسرائیل نے جنوبی لبنان کے 20فیصد علاقے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے،جنوبی لبنان میں جھڑپوں کےدوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا،اسرائیل فوج جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے۔

دوسری جانب دوسری جانب مصری وزیرخارجہ بدرعبدالعاطی نےلبنانی وزیراعظم نواف سلام کو ٹیلی فون کیا،لبنانی وزیراعظم سےمکمل یکجہتی کا اظہارکیا،مصری وزیرخارجہ نےکہااسرائیل کو لبنان کےتمام علاقوں سےمکمل طورپرانخلا کرناچاہیے،لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کوعالمی قوانین کی خلاف ورزی سمجھا جائے، لبنان میں صرف فوج اورحکومت کو اسلحہ رکھنے کا حق ہونا چاہیے۔