سونا اور چاندی قیمتوں میں اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹ میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا اور چاندی مزید مہنگے ہوگئے

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4540 ڈالر کاہوگیا

ایک دن کے وقفے کے بعد گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی مزید مہنگے ہوگئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4600 روپےمہنگا ہوکر476362 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 3944 روپے بڑھکر 408403 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 94 روپےبڑھکر 8153 روپےہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4540 ڈالر کاہوگیا۔