امریکا ایران کشیدگی حملے

امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، ایران کا امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ

امریکی فوج نے گورک اور جزیرہ قشم میں ایرانی ریڈار تنصیبات پر حملے کیے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بڑھنے لگی۔ پاسدارانِ انقلاب نے خلیجی ملکوں میں قائم امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ کردیا۔

ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق کہا خطے میں امریکی بیسز کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی امریکی حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر وارننگ دی گئی۔

کویتی وزارت دفاع نے ڈرونز اور میزائل گرانے کا دعویٰ کردیا۔ امریکا نے بھی 4 ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ کردیا ۔ سینٹ کام کے مطابق ایرانی ڈرونز آبنائے ہرمز کی طرف بڑھ رہے تھے ۔ جوابی حملے میں ایران کے ساحلی ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا ۔

بحرین میں بھی امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا لیکن کمانڈر سینٹ کام بریڈ کوپر کہتے ہیں تمام ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ۔ بحرین میں امریکی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ امریکی افواج صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ قبل ازیں امریکی فوج نے گورک اور جزیرہ قشم میں ایرانی ریڈار تنصیبات پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔