امریکی صدر اور ایرانی سپریم لیڈر کی ملاقات حقیقت پسندانہ نہیں، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خطے کا بڑا ملک اور اہم کھلاڑی ہے۔ ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا رہا ہے۔ کہا امریکی صدر اور ایرانی سپریم لیڈر کی ملاقات حقیقت پسندانہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ ان کا حقیقت کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای مکمل اختیارات کے ساتھ ایران کی قیادت کر رہے ہیں، رہبرِ انقلاب کے ساتھ رابطہ مسلسل برقرار ہے، ان کی ہدایات فوری حکام تک پہنچتی ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق تمام محاذوں پر ہونا چاہیے۔ جس میں لبنان بھی شامل ہے۔ ایران جنگ نہیں چاہتا۔ جارحیت مسلط کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔
عباس عراقچی نے بتایا کہ 28 فروری کو حملے کے وقت وہ سپریم لیڈر کے دفتر میں موجود تھے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کے صورتحال سے متعلق دو دن تک غیر یقینی صورتحال رہی۔