لاہور فیملی اغوا کیس

لاہور: محکمہ ہائرایجوکیشن کا اہلکار بیوی بچوں سمیت اغوا

حافظ ذیشان کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ نولکھا میں درج

محکمہ ہائرایجوکیشن اسلام آباد کا اہلکار لاہور ریلوے اسٹیشن سے بیوی بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا ہوگئے۔ متاثرہ فیملی دو جون کو لاہور سے آبائی علاقہ ہری پور جانے کیلئے لاہور ریلوے اسٹیشن آئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد کا ملازم حافظ ذیشان اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت لاہور ریلوے اسٹیشن سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیے۔

مقدمے متن کے مطابق حافظ ذیشان، اس کا دو سالہ بیٹا زاویار، 6 سالہ بیٹا زورین اور اہلیہ ہری پور واپسی کیلئے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاندان دو جون کو مبینہ طور پر لاپتہ ہوا جبکہ واقعے کا مقدمہ چار جون کو درج کیا گیا۔ ذیشان اپنی فیملی سمیت لاہور کے علاقے شاہ دی کھوئی میں اپنے چچا سسر کے گھر آیا ہوا تھا۔