امریکی محکمہ دفاع کا اسرائیلی جاسوسی پر تشویش کا اظہار
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل امریکا کی جاسوسی کررہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے اسرائیلی جاسوسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، پینٹاگون نے اسرائیلی جاسوسی کے خطرے کی سطح کو بلند ترین درجے تک بڑھا دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران جنگ پرامریکا اور اسرائیل کے درمیان پالیسی پر اختلافات اور کشیدگی بڑھ گئی، جاسوسی کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کی گفتگو سننا ہے، جاسوسی کا مقصد امریکی فیصلہ سازی کی انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنا ہے۔
دوسری جانب واشنگٹن میں موجود اسرائیلی سفارتخانے نے پنٹاگون کی رپورٹ مسترد کردیا، کہا امریکا کی جاسوسی کا دعویٰ بالکل غلط ہے تاہم پینٹاگون کی جانب سے اسرائیلی سفارتخانے کے بیان پر ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔