سونے کی قیمت میں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

فی تولہ سونا سستا ہوکر 4 لاکھ 55 ہزار 327روپے پر آگیا

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 12 ہزار 479  روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 55 ہزار 327روپے پر آگیا۔

مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 11240روپے کم ہوکر389772روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 463 روپے گر کر7267روپے پر آگئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 124 ڈالر89سینٹ کم ہوکر4328 ڈالر 92 سینٹ پر آگیا۔