کفایت شعاری مہم پاکستان

کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد، وزارتوں اور ڈویژنز سے رپورٹ طلب

تین ماہ کی بچت رپورٹ کے ساتھ مکمل اعدادوشمار پیش کرنے کی ہدایت

کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد سے کتنی بچت ہوئی؟ وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔ 3 ماہ کی بچت رپورٹ کے ساتھ مکمل اعداد و شمار پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیل طلب کی ہے کہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے سے کتنی بچت ہوئی؟ بجلی کے استعمال میں کمی سے ہونے والی بچت کی مکمل رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس نے رواں ماہ ہی رپورٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سب سے پہلے  رپورٹ جمع کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ساڑھے 4 ارب سے زائد کی بچت کی ہے۔