اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے مختلف مقامات پارہ 7 ڈگری تک اوپر جانے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 12 جون تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بعض شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو سکتا ہے،ہیٹ ویو بارہ جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شدید گرمی سے سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا،اسلام آباداورپنجاب کےمختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی،سندھ اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہیٹ ویوکاخطرہ ہے،اس کے علاوہ کراچی میں بھی آٹھ سے بارہ جون کے دوران موسم غیر معمولی طور پر گرم رہے گا ۔