ایران اسرائیل کشیدگی

ایران یا لبنان کے خلاف اسرائیلی کارروائی ناقابل قبول ہے، ایرانی وزیر خارجہ

کسی بھی نئی کارروائی کا تباہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیرخارجہ

 ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں کے ردعمل میں کہا ایران یا لبنان کے خلاف اسرائیلی کارروائی ناقابل قبول ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ایران یا لبنان کے خلاف اسرائیلی کارروائی ناقابل قبول ہے،کسی بھی نئی کارروائی کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایران وزیرخارجہ نےواضح کیاکہ خطےمیں کشیدگی کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوتی ہے،ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل پردفاعی حملےکیے،لبنان جنگ بندی اپریل معاہدے کا اہم حصہ تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کاکہنا ہےکہ یمن سےاسرائیل کی جانب میزائل داغےگئے ہیں،فضائی دفاع نظام میزائل حملوں کو ناکام بنا رہا ہے۔

اس سےقبل ایرانی حملوں کےجواب میں اسرائیل نے ایران میں بیلسٹک میزائلوں سےحملےکیےجس کے بعد  تہران، تبریز اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔