گلگت بلتستان انتخابات نتائج

گلگت بلتستان انتخابات، پیپلزپارٹی نے 6 حلقوں میں میدان مار لیا، 5 آزاد امیدوار کامیاب

مسلم لیگ (ن) کے صرف 2 امیدوار کامیاب، ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر فاتح

گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں تیر نشانے پر لگ گیا۔ 24 جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے۔

 ٹوٹل 24 میں سے 14 حلقوں کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج آگئے جن کے مطابق 6 نشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی اور دو پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک نشست مجلس وحدت مسلمین کو ملی ۔ 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔

جی بی اے4 نگر: پی پی کے محمد علی اختر7670 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ اسلامی تحریک کےمحمد ایوب وزیری 6566ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے 6ہنزہ: آزادامیدوارنیک نام کریم 6390ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے امتیازالحق 5417ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے 7اسکردو: پی پی کےتوقیرمہدی شاہ4320ووٹ کرجیت گئے جبکہ آئی پی پی کے راجا جلال حسین3891 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے11کھرمنگ: پی پی کےاقبال حسن6141 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن رضوی 4170ووٹ لیکردوسرےنمبرپررہے۔

جی بی اے 12شگر: پی پی کےعمران ندیم 12179ووٹ لیکرجیت گئے، اسلامی تحریک پاکستان کے راجااعظم خان کا7700ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔