عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے 4فیصد سے تجاوز کرگئی
ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے 4فیصد سے تجاوز کرگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 97اعشاریہ 26ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب برطانوی خام تیل ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 94 اعشاریہ 53ڈالرفی بیرل تک پہنچ گئی،ماہرین نے خبردارکیا ہےکہ اگرخطے کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔