حملوں کے بعد دفاعی نظام متحرک کردیا گیا،اسرائیلی فوج
ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر پھر میزائل داغے گئے، حملوں کے بعد دفاعی نظام متحرک کردیا گیا۔
ایران کے نئے حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں سائرن بج اٹھے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق نجف آباد پر اسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل تہران، تبریز، کرج اور اصفہان سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،اسرائیلی کارروائی کو ایرانی حملوں کاجواب قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجی اہداف کوبیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا،حملوں کے نتیجےمیں متعدد علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی اور نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بیروت پرہونے والے حملے کے ردِعمل میں کی گئی،ایران نےتمام محاذوں پر جنگ بندی اور سیز فائرکی حمایت کی تھی،تاہم دشمن کی جانب سے لبنان میں جارحیت نے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچایا،دوسری جانب یمن سے اسرائیل میں میزائل حملہ،تل ابیب میں بھی سائرن بج اٹھے۔