ایران امریکا پیغامات تبادلہ پاکستان ثالثی

ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بند نہیں ہوا، ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان ایران اور امریکا  کے درماین اہم ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بند نہیں ہوا،وزیردخلہ محسن نقوی کے دورے کا مقصد ثالثی سے متعلق امور میں مدد فراہم کرنا تھا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا  کے درماین اہم ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیاہے اور دونوں ممالک سے حملے روکنے کا مطالبہ کر دیاہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے بہت قریب ہیں،ڈیل پر دستخط ہونے والے تھے لیکن پھر یہ سب ہوگیا،نہیں چاہتا کہ کشیدگی مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرے۔

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حالیہ ایرانی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور امید ظاہر کی کہ اسرائیل مزید جوابی کارروائی سے گریز کرے گا تاکہ سفارتی کوششوں کو نقصان نہ پہنچے۔