سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 126 ڈالر 27 سینٹ کم ہو کر فی اونس سونا 4200 ڈالر پرآگیا

گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 12627 روپے سستا ہوکر442436 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 11364 روپے کم ہوکر 378170 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 385 روپےکم ہو کر 6929 روپے پر آ گئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 126 ڈالر 27 سینٹ کم ہو کر فی اونس سونا 4200 ڈالر پرآگیا۔