ایران امریکا معاہدہ تردید

امریکا سے معاہدے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،سفارتی رابطے جاری ہیں، ایران

قطر اور پاکستان ثالثی میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں، دباؤ اور جبر کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سے معاہدے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،سفارتی رابطے جاری ہے مگر سمجھوتہ طے نہیں پایا ۔

وزارتِ خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی نےکہاہےکہ ہم اس معاملے پر کسی حتمی نتیجے پرنہیں پہنچے ہیں، متن کے بڑےحصوں کو حتمی شکل دےدی گئی ہے،لیکن ایران اپنی ریڈ لائنز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مزید کہا امریکی اقدامات سفارتی عمل کومتاثرکررہےہیں،قطر اور پاکستان ثالثی میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں،ایران اپنے ریڈ لائنز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،دباؤ اورجبر کےسامنے نہیں جھکیں گے ۔

ایرانی اسپیکرباقرقالیباف نےکہاغلط حکمت عملی اورجلد بازی بدترین صورتحال کی طرف دھکیل رہی ہے،غلط فیصلے نہ ختم ہونے والی دلدل کو جنم دیں گے