آبنائے ہرمز فوری کھولنے اور 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی مفاہمت طے پاگئی۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز فوری کھولنے اور 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پابندیوں میں نرمی ایران کے عملی اقدام سے مشروط ہوگی جبکہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات جنگ بندی کے دوران جاری رہیں گے۔ جنگ بندی کا اطلاق تمام محاذوں پر ہوگا۔
اِس سے پہلے صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں ایران کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہیں،رواں ہفتے کے آخر تک ڈیل پردستخط ہوجائیں گے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے بعد ایک ہفتے میں آبنائے ہرمزکھول دی جائے گی۔ یقین ہےایرانی سپریم لیڈر معاہدے کی منظوری دے چکے ہیں، تفصیلات جلد سامنے آجائیں گے،باضابطہ ڈیل تک ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
دوسری جانب یرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سے معاہدے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،سفارتی رابطے جاری ہے مگر سمجھوتہ طے نہیں پایا۔
وزارتِ خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی نےکہاہےکہ ہم اس معاملے پر کسی حتمی نتیجے پرنہیں پہنچے ہیں، متن کے بڑےحصوں کو حتمی شکل دےدی گئی ہے،لیکن ایران اپنی ریڈ لائنز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔