یہ دوا ان مریضوں کیلئےنئی امید لےکرآئی ہےجن کے ٹیومرز ہارمون تھراپی کے اثرات کوقبول کرنا بندکرچکےتھے
چھاتی کےسرطان کے علاج کیلئے نئی دوا متعارف کرائی گئی ہے،متحدہ عرب امارات اس دوا کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا۔
نیوزکی رپورٹ کےمطابق یہ دوا ان مریضوں کیلئےنئی امید لےکرآئی ہےجن کے ٹیومرز ہارمون تھراپی کے اثرات کوقبول کرنا بندکرچکےتھے،ایمریٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ نےایٹکاما نامی دواکےاستعمال کی اجازت دے دی جو انجیکشن کے بجائےمنہ کے راستے مریض کو دی جائے گی۔
یہ دوا کینسر زدہ خلیےمیں اسٹروجن ریسپٹرز کو بلاک کرتا ہے،اور ان مریضوں کیلئے موثر ہے جو ہرمون تھراپی کے دوران جین کی تبدیلی کا شکارہوچکے ہوں۔