فیفا ورلڈ کپ افتتاحی میچ ریکارڈ

فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا

میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو  نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی۔

میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میکسیکو کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔

اس میچ میں منفرد ریکارڈ بنا کہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ میں3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔ ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 اور میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں 7 مواقع پر ایک میچ میں 3 یا زائد ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔ 2006 کے ورلڈ کپ میں پرتگال بمقابلہ نیدرلینڈز کے میچ میں سب سے زیادہ 4 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔